Surah Al-Hujurat's 9-point agenda for living a simple life


  *سورۃ الحجرات کا آسان زندگی گزارنے کا 9 نکاتی ایجنڈا*


*آپس کے معاملات سدھارنے کے لیے کتنی زبردست ہیں قران حكيم كى یہ 9 باتیں ،کاش ہم اسے اپنے عمل میں لائیں!!!*

1- فتبينوا:
*کوئی بھی بات سن کر پھیلانے سے پہلے تحقیق کر لیا کرو . کہیں ایسا نہ ہو کہ بات سچ نہ ہو اور کسی کوانجانے میں نقصان پہنچ جائے*

2 - فأصلحوا:
*دو بھائیوں کے درمیان صلح کروا دیا کرو. تمام ایمان والے آپس میں بھائی بھائی ہیں*

3- وأقسطوا:
*ہر جھگڑے کو حل کرنے کی کوشش کرو اور دو گروہوں کے درمیان انصاف کرو. الله کریم انصاف کرنے والوں کو پسند فرماتا ہے*

4 - لا يسخر:
*کسی کا مذاق مت اڑاؤ. ہو سکتا ہے کہ وہ الله کے نزدیک تم سے بہتر ہو*

5 ولا تلمزوا:
*کسی کو بے عزّت مت کرو*

6- ولا تنابزوا:
*لوگوں کو برے القابات (الٹے ناموں) سے مت پکارو*

7- اجتنبوا كثيرا من الظن:
*برا گمان کرنے سے بچو کہ کُچھ گمان گناہ کے زمرے میں آتے ہیں*

8 - ولا تجسَّسُوا:
*ایک دوسرے کی ٹوہ میں نہ رہو*

9- ولا يغتب بعضكم بعضا:
*تُم میں سےکوئی ایک کسی دوسرے کی غیبت نہ کرے کہ یہ گناہ کبیرہ ہے اور اپنے مردہ بھائی کا گوشت کھانے کے مترادف ہے*
(سورة الحجرات)

الله کریم اخلاص کیساتھ عمل کرنے کی تو فیق دے۔
آمین یارب العامین
(حضور کے اسما مبارک)


رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نےفرمایا.
"میرےکچھ نام ہیں، میں محمد ہوں،احمد ہوں،حاشر ہوں، لوگوں کامیرے قدم پرحشرہوگا،

میں ماحی ہوں، میرے ذریعے کفر کو مٹایا جائےگا.اور میں عاقب ہوں اور عاقب وہ ہوتا ہے، جس کے بعد کوئی نبی نہیں ہوتا
(مسنداحمد.10462)





No comments:

Post a Comment

INSTAGRAM FEED

@soratemplates