Carefully use the Sociol Media

اگر آپ سوشل میڈیا فیسبک وغیرہ کا استعمال کررہے ہیں تو ان باتوں کا خیال رکھیں کیونکہ ان باتوں کا آپ کی شخصیت یا معاشرے پر برا آثر پڑسکتا ہیں۔

فیسبک اور باقی سوشل میڈیا ایپس استعمال کرتے ہوئے آپ کے ذہن میں یہ ہونا چاہیے کہ آپ کس قسم کے مواد شیئر کررہےہیں کیونکہ آپ سے منسلک لوگ اور دوست اس سے آپ کے شخصیت کا آندازہ لگاسکتے ہیں کہ آپ کس شخصیت کے مالک ہیں اور آپ کیا پسند کرتے ہیں۔

فیسبک یا دیگر سوشل میڈیا ایپس پر کسی قسم کا مواد شیئر کرنے سے پہلے اس کے بارے میں پورا تحقیق کریں کہ کس قسم کی مواد ہیں اور ا سکا معاشرے پر، آپ کے شخصیت پر اور آپ کے ساتھ منسلک دوستوں پر کیا اثر پڑسکتا ہے۔

3.بچوں کے سامنے فیسبک اور دیگر سوشل میڈیا سائیٹس استعمال کرنے سے گریز کریں کیونکہ اس کا بچوں پر بُرا اثر پڑتا ہے اور پڑھائی کی طرف انکا رجحان متاثر ہوتا ہے۔ ہوسکے تو بچوں کو سوشل میڈیا سے دور رکھیں۔

کسی کے ساتھ ذاتی یا گھریلون تعلقات خراب ہو تو اسکا ذکر سوشل میڈیا پر نہ کریں اور سوشل میڈیا پر کسی کی کردار کشی نہ کریں کیونکہ اس سے آپ کے شخصیت پر بھی بُرا آثرپڑسکتا ہے۔

5۔کسی بھی پوسٹ کو شیئر کرنے سے پہلے اسکی تاریخ ضرور چیک کیا کریں کہ کب کی ہے کیونکہ کہ فیسبک پر زیادہ تر مواد دوبارہ شیئر کیا جاتا ہے، جن کی وقت اور تاریخ سے زیادہ تر لوگ لاعلم ہوتے ہیں جو کسی کیلئے باعث پریشانی بن سکتی ہے۔

6.فیسبک پر غیر ضروری ، غیر اخلاقی اور غیر اسلامی مواد شیئر کرنے سے گریز کریں۔ کیونکہ آپ کی ایک شیئر آپ کیلئے گناہ کا باعث بن سکتاہے اور آگے جتنے بھی شیئر کیئے جائیں گے اس میں باقاعدہ آپکا حصہ ہوگا۔ خود بھی گناہ کا ارتکاب نہ کریں اور دوسروں کو بھی گناہ کرنے کا موقع نہ دیں۔

جن مواد  تصویروں یا ویڈیوز میں اگر کسی شعائراللہ، یا قرآن کریں یا انبیاء کرام کی بے حرمتی ہورہی ہیں۔ تو اسے ہرگز ہرگز شیئر نہ کریں۔ کیونکہ اپ ثواب کی نیت سے شیئر کررہے ہیں اور یہ اپ کیلئے باعث گناہ ہے۔ جن کی روک تھام ہمارا فرض ہے نا کہ پھیلانا۔

سوشل میڈیا فیسبک وغیرہ پر ہر ایک کواپنے اظہار رائے کا حق ہے۔ لیکن اپنے رائے کا اظہار اخلاقی اور اسلامی حدود میں رہ کر کریں شکریہ۔

بقلم خود: سیداللہ شاہ ترمذیؔ





No comments:

Post a Comment

INSTAGRAM FEED

@soratemplates